اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور،اچھرہ میں خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا

لاہور (علی سجاد سے)لاہور کے علاقے چوک بابا اعظم میں خوفناک آتشزدگی نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا4 سگے بہن بھائی زندہ جل گئے ،والدین پر غشی کے دورے۔

تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے چوک بابا اعظم میں ایک خاندان فلیٹ کی چوتھی منزل پر کرائے کے ایک کمرے میں رہائش پذیر تھا،صبح 8بجے کے قریب والد جو کہ ایک نانبائی تھا کام پر چلا گیا جبکہ والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے وہ بھی گھر سے باہر تھی۔

پولیس کے مطابق کمرے میں گیس سلینڈر کا چولہا پڑا تھا جس سے آگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود ہر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور چاروں بہن بھائی موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ ایمان، 8 سالہ نور فاطمہ، 5 سالہ ابراہیم اور 2 سالہ اسماعیل شامل ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آتشزدگی میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button