سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رافیل انجری کے علاج کیلئے آسٹریلیا سے واپس سپین جائیں گے،37 سالہ نڈال انجری کے باعث تقریباً ایک سال انٹرنیشنل ٹینس سے باہر رہے ہیں۔
ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی ایک ہفتے قبل ٹینس میں واپسی ہوئی، جس کے بعد نڈال جمعہ کو کوارٹر فائنل میں اردن تھامسن سے ہارنے پر زخمی ہوگئے تھے۔