اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کا پلان بی سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کا عام انتخابات کا پلان بی سامنے آگیا ہے۔

اگر پی ٹی آئی کوبلےکا انتخابی نشان نہیں ملا تو پی ٹی آئی دوسری جماعت کے نام اور نشان پر الیکشن لڑے گی، پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو دو دو ٹکٹ جاری کیے ہیں، ایک ٹکٹ پی ٹی آئی کا اور دوسرا بلینک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔


دوسری جانب بلا پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ہوگا یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کی درخواست پر اس حوالے سے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ اگر بلے کا انتخابی نشان بنتا ہے تو پی ٹی آئی کو ملنا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل مخدوم علی خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button