
لاہور(اے ون نیوز)سیاسی منظر نامے میں اہم پیشرفت کا امکان ہے جب کہ صدر آصف علی زرداری نے ہنگامی طور پر اہور آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کل لاہور میں اہم سیاسی شخصیت اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ سے اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری صرف اس ملاقات کےلئے لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری کو دو روزہ دورہ لاہور موجودہ سیاسی تناظر میں اہم دیکھا جارہا ہے۔




