اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین مکمل طور پر بند کردیا جائے گا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے تمام دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

نئے نظام کے تحت ٹیکس، جرمانے، لائسنس فیس سمیت تمام ادائیگیاں صرف ڈیجیٹل ذرائع سے وصول کی جائیں گی، جبکہ پے آرڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور چیک بھی قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ایم سی آئی کے تمام کیش کاؤنٹرز 30 نومبر تک بند کرنے اور مینول رسید بکس سیل کرکے اکاؤنٹس آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ یکم دسمبر کے بعد نقد رقم وصول کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button