اہم خبریںتازہ ترینسندھ

کراچی، زیر تعمیر عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق،14 زخمی، مزید لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ

کراچی(اے ون نیوز)بلوچ کالونی کے قریب ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرتعمیر چھ منزلہ عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، 14 افراد زخمی ہیں جبکہ ملبے سے تین لاشیں نکال لی گئیں، متعدد افراد کے ملبے میں موجود ہونے کا خدشہ ہے، پولیس نے ٹھیکے دار سمیت پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق بلوچ کالونی شارع فیصل کے قریب 600 گز رقبے پر قائم عمارت گرنے کی اطلاع پر کے ایم سی فائر بریگیڈ ، ریسکیو 1122 اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے موقع پر روانہ ہوئے، صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہیوی مشینری بھی جائے حادثہ پر طلب کی گئی۔

امدادی ادارے 1122 کے ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کے ای سی ایچ ایس بلاک 4، قبا مسجد کے قریب منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے سے 3 لاشیں اور 14 زخمی افراد کو نکال کر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا۔

جاں بحق دو افراد کی شناخت ہوگئی ان میں 35 سالہ فرحان ولد سعید عمر اور 22 سالہ نوید ولد عزیز شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 14 زخمیوں میں نادر حسین ولد علی نواز عمر 39 سال، احمد ولد ظفر عمر 17 سال، لال خان ولد شوکت علی عمر 35 سال، عزیز الحق ولد حبیب الرحمان عمر 22 سال، روح اللہ ولد محمود جان عمر 22 سال، نوید ولد مشاقت خان عمر 24 سال، واصل خان ولد خان محمد عمر 25 سال، بلال ولد روح اللہ عمر 25 سال، ایک نامعلوم شخص عمر 25 سال، عطاء اللہ ولد تاج بار خان عمر 26 سال، عزیز الحق ولد نبی داد عمر 20 سال، وقار خان عمر 22 سال، ایم احسن ولد ایم اکرم عمر 22 سال، ایم مکی ولد اللہ دتہ عمر 35 سال شامل ہیں۔

ملبے میں دبے مزید ممکنہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ آپریشن رات گئے بھی جاری رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button