اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اگر ہار گیا تو لندن بھاگ جائیگا، عمران خان

راولپنڈی(اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے آٹھ فروری کو جو سماں ہوگا وہ منظر ہی کچھ اور ہوگا، نواز شریف کا نام الیکشن تک ای سی ایل پر ڈالا جائے ہار گیا تو دوبارہ لندن بھاگ جائےگا۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا قران پاک میں ہے جو معاشرے امر باالمعروف و نہی عن المنکر پر نہیں چلتے وہ تباہ ہو جاتے ہیں، قرآن میں یہ بھی ہے کہ منافق بدی کےساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور اچھائی کےخلاف جاتے ہیں، انصاف کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔عمران خان نے کہا لوگوں کو اٹھا اٹھا کر سافٹ ویئر اپڈیٹ کیا جاتا ہے یہ سافٹ ویئر اپڈیٹ کے اسپیشلسٹ بن چکے ہیں، ویگو ڈالا اٹھا کر لے جاتا ہے اس کے بعد پتا چلتا ہے بندے کا سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ ہوگیا۔

انہوں نے پی ٹی آئی کی تمام قیادت کو اڑا دیا انتخابی نشان تک لے لیا گیا پی ٹی آئی کے امیدواروں کو گندے گندے نشانات دیئے گئے لوگوں کو اٹھا اٹھا کر نو مئی میں ڈالا جا رہا ہے ،مریم کے فلیٹس کو کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ نواز شریف مریم نواز اور زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں لیں ان سے کیوں نہیں پوچھا جا رہا؟۔عمران خان نے کہا سپریم کورٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دیکھنا ہے ہمارے امیدوار انتخابی مہم کےلئے نکلتے ہیں تو ان پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہے ان کی تمام تر توجہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے پر لگی ہوئی ہے۔

افغانستان کےساتھ تعلقات خراب کرلیے گئے ہیں خارجہ پالیسی پر کسی کی توجہ نہیں ، پلان سی نہیں بتاسکتے ورنہ پھر ویگو ڈالا پہنچ جائےگا۔عمران خان نے کہا مجھے ویل چیئر سے بایو میٹرک کراتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور نواز شریف کی بائیو میٹرک ایئرپورٹ پر کی گئی، پاکستان کی بہتری سیاسی استحکام میں ہے۔ جیل میں موبائل فون سے آزاد ہوگیا ہوں ، ریلیکس ہونے کا ٹائم بھی مل جاتا ہے او ر ورزش بھی کر لیتا ہوں، قوم کو فیصلہ کرنا ہے انہیں غلام بننا ہے یا آزاد قوم، یہ جنگ آزادی کی جنگ ہے کیا ہم نے ہمیشہ طاقتور کی غلامی کرنی ہے، جب تک زندہ ہوں لڑتا رہونگا غلا می قبول نہیں کرونگا نواز شریف کیوں خاموش ہے کیونکہ اس نے غلامی قبول کرلی ہے۔

این آر او کےلئے یہ پی ڈی ایم میں اکٹھے ہوئے تھے ہمارا این آر او لینے والوں سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوسکتا، میں پاناما پیپرز میں نہیں پکڑا گیا مجھ پر توشہ خانہ کا کیس بنایا گیا ہے، جیل میں بیٹھ کر بھی یہی کہتا ہوں کڑے احتساب اور قانو ن کی بالادستی کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button