اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

صنم جاوید کو تینوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی،مزید کس پی ٹی آئی رہنما کو ریلیف مل گیا؟

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی اسیر رہنما صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا ءکے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ صنم جاوید قومی اسمبلی کے حلقے 119، 120 اور پی پی 150 سے الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اتری ہیں۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کی بھی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 160 بہاولنگر سے الیکشن  لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر  مریم نواز الیکشن لڑ رہی ہیں، یوں صنم جاوید ان کے مدمقابل آ گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button