اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ،وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریزیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی ۔
افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے ،کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کردی تھی ۔
افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔پاکستان کا افغان حکومت کی درخواست پر ایک مرتبہ پھر بڑے پن کا مظاہرہ ،توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہوچکا تھا۔