اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

قاتل امیر بالاج ٹیپوتک کیسے پہنچا؟مرکزی ملزم کون کون ہیں؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(اے ون نیوز،سپیشل رپورٹ)امیر بالاج ٹیپوکو قتل کرنے والے ملزم مظفر حسین کی بیوی نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظفر حسین شادی کی تقریب میں کیمرہ میں بن کر داخل ہوا،حملہ آور اعتماد بحال کرنے کے لیے پہلی 2بارامیر بالاج کے قریب گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو امیر بالاج کے قریب آنے پر چیک کیا گیا اور اسکی تلاشی لی گئی،اس وقت مظفر حسین کے پاس اسلحہ نہیں تھا،تیسری بارجانے سے قبل حملہ آور کے ساتھیوں نے اسے پستول دیا،جس نے ملزم نے امیر بالاج ٹیپو پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

دوسری طرف لاہور میں شادی کی تقریب کے دوران قتل ہونے والے امیر بالاج ٹیپو کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، پولیس نے نامزد ملزم طیفی بٹ کی ٹریول ہسٹری معلوم کر لی۔

نامزد ملزم طیفی بٹ 19 فروری کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے بیرون ملک فرار ہواجبکہ دوسرا نامزد ملزم گوگی بٹ پاکستان میں ہی روپوش ہے۔ پولیس چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران گوگی بٹ کے چار گن مینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

امیر بالاج کو قتل کرنے والا ملزم مظفر حسین درحقیقت طیفی بٹ اور گوگی بٹ کا ذاتی ملازم اور مالشیا تھا جس کی تیسری بیوی نے دوران تحقیقات اہم معلومات فراہم کی تھیں ، جو تفتیش میں پولیس کے کام آ رہی ہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button