اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو پاکستان کی شہرت دے دی گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت کی درخواست منظور کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق محمد اورنگزیب کے پاس نیدرلینڈز کی شہریت تھی،محمد اورنگزیب کو 19 رکنی شہباز کابینہ میں شامل کیا گیا ہے،محمد اورنگزیب ملک کے نئے وزیر خزانہ ہیں۔

نجی بینک کے سابق سی ای او محمد اورنگزیب نے اپنی ملازمت سے مستعفی ہونے کے بعد آج ایوان صدر میں حلف اٹھایا اور اُس کے بعد باضابطہ طور پر پاکستان کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

محمد اورنگزیب ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وزارت خزانہ پہنچے جہاں سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خزانہ نے وزارت کے حکام کے ساتھ اجلاس کیا جس میں سینئر انتظامیہ اور افسران کا تعارف کروایا گیا۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے وزیر خزانہ کو وزارتی امور کے حوالے سے بریفنگ بھی دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button