لاہور (اے ون نیوز)بالاج میرٹیپو قتل کیس میں گرفتار طیفی بٹ کے خانسامے علی پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ بالاج کو قتل کرنے کیلئے شوٹرمظفر مالشیابن کر پہلے اس کے ڈیرے پر بھی گیا تھا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کے گھر کام کرنے والے تمام ملازم جدید اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیں ،بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ کے زیر حراست خانسامے علی پٹھان نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
بالاج کو قتل کرنے والا شوٹر مظفرمالشیا تھا پھر گن چلانے کی ٹریننگ بھی حاصل کی،مظفر گن اٹھائے طیفی بٹ کے گھر کے باہر کھڑے کی تصاویر پولیس نے زیر حراست خانسامے کے موبائل سے حاصل کی ، شوٹر مظفر ایک سال صرف مالشیا پھر گن چلانے کی ٹریننگ لے کر طیفی بٹ کا گن مین بن گیا،مظفر 3ماہ قبل قتل کے ارادے سے مالشیا بن کر امیر بلاج کے ڈیرےپر گیا۔