لاہور(اے ون نیوز) امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ طیفی بٹ کے بردار نسبتی کا بیٹا بلاول ہی بالاج کو قتل کرنے والی ٹیم کا سرغنہ ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بالاج کو قتل کرنےوالا شوٹر مظفر طیفی بٹ کا قریبی آدمی تھا۔ طیفی بٹ کے بیٹے تعظیم کی شادی کی تصاویر میں مظفر کی نشاندہی ہوگئی۔ مظفر بطور گن مین طیفی کے بیٹے تعظیم کی شادی میں شریک رہا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مظفر کو قتل کی واردات انجام دینے کے فوری بعد گولی مارنے پر تفتیش جاری ہے۔ شبہ ہے کہ مظفر کو دانستہ طور پر موقع پر ہی قتل کروایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے مختلف پہلوو¿ں پر پوچھ گچھ کی جاری ہے۔ بلاول کو بیرون ملک سے واپس لانے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔