اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی کا معاملہ، پرنسپل ایچی سن کالج عہدے سے مستعفی

لاہور(اے ون نیوز ) پرنسپل ایچی سن کالج مائیکل اے تھامسن نے استعفا دے دیا۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل نے اسٹاف کوخط کے ذریعے اپنے استعفے سے آگاہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گورنرہاﺅس کے متعصبانہ اقدامات نے سکول کی گورننس اور نظم و نسق کو خراب کیا،کچھ لوگوں کو ترجیح دینے کے لیے اسکول کی پالیسی کو نقصان پہنچایا گیا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اسکول میں سیاست اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں، یکم اپریل کے بعد مینجمنٹ اور داخلوں میں کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ احد چیمہ کی بیوی نے فیس معافی کیلئے گورنر پنجاب کو درخواست دی تھی،گورنر پنجاب کے کہنے پر احد چیمہ کے دونوں بچوں کی3 سال کی فیس معاف کی گئی۔ گورنر پنجاب کے حکم نامے کے مطابق انہوں نے ہمدردانہ غور کرتے ہوئے وفاقی وزیر احد چیمہ کے بچوں کی فیس معاف کی،کالج کے پرنسپل نے منظور شدہ چھٹی کے دورانیے کے بعد اسکول جوائن نہ کرنے پر احد چیمہ کے بچوں کا داخلہ بھی منسوخ کیا تھا،گورنر پنجاب نے پرنسپل کے وہ آرڈرز بھی مسترد کردیے تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ احد چیمہ کے بچے 3 سال سے ایچی سن کالج میں نہیں پڑھ رہے، اس لیے ان کی اہلیہ نے رولز کے مطابق فیس معافی کی درخواست دی جسے گورنر پنجاب نے قانون کے مطابق منظورکیا، رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیں توپتاچلے کہ معاملے کو غلط رنگ دیا جارہاہے۔

علاوہ ازیںپرنسپل ایچی سن کالج کے استعفے اور ایچی سن کالج فیس معافی پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ایچی سن میں فیس معافی کا معاملہ مختلف انداز سے پیش کیا جا رہا ہے، احد چیمہ کے بچوں کی فیس معافی ایچی سن کالج میں نہ پڑھنے کے باعث معاف کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر احد چیمہ اور ان کی اہلیہ اسلام آباد شفٹ ہو گئے تھے اور بچوں نے ایچی سن کالج میں تعلیمی سرگرمیاں چھوڑ دی تھیں، ایچی سن کالج میں تعلیم نہ لینے اور اسلام آباد شفٹ ہونے کے باوجود جو فیس کا نوٹس ملا اس کو معاف کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ان بچوں کے علاوہ بھی کسی طالب علم کے سکول چھوڑنے کے بعد فیس نہ لینے کے لیے قانون سازی کر رہے ہیں، ایچی سن کالج کے پرنسپل تھامسن نے گزشتہ سال ہی استعفیٰ دے دیا تھا، ہماری درخواست پر وہ اگست 2024ءتک عہدے پر کام کر رہے تھے۔بلیغ الرحمان نے کہا کہ نئے پرنسپل ایچی سن کالج کے لیے سرچ کمیٹی پہلے سے نئی تعیناتی کے قریب پہنچ چکی ہے، سرچ کمیٹی میں بڑے معتبر نام ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button