لاہور(اے ون نیوز)جھوٹ نے گھر اجاڑ دیا،صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گجر پورہ میں نئی نویلی دلہن نے گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کرخود کشی کرلی،پولیس نے لاش مردہ خانے بھجوا دی ۔
28 سالہ طیبہ کی 10 روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی ۔پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش فلیٹ سے ملی ہے۔سلیمان اور طیبہ ایک نجی بینک کے شعبہ انشورنس میں کام کرتے تھے۔وہیں سے ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کردیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلوجھگڑے نے ایک اور خاتون کی جان لے لی۔28سالہ طیبہ نے گلے میں پھنداڈال کر خود کشی کرلی۔بتایاگیا ہے کہ طیبہ نے سلیمان سے پسند کی شادی کی تھی لیکن سلیمان پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا لیکن سلیمان نے طیبہ سے پہلی شادی چھپا کر رکھی تھی۔
طیبہ کو سلیمان کی پہلی شادی کا پتہ لگا تو اسے بہت رنج ہوا۔اطلاعات کے مطابق کہ گزشتہ شب سلیمان نے اپنی پہلی بیوی کو اس کی سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیجا جو طیبہ نے پڑھ لیا، جس پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوگیا، جس پر سلیمان نے طیبہ پر تشدد بھی کیا۔ طیبہ نے اپنے والدین کو یہ سب کچھ بتایا۔
جس کے بعد رات گئے اس نے گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا کر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس نے طیبہ کے شوہر سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے خودکشی یا قتل کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پتا چلے گا۔