اہم خبریںتازہ ترینکھیل

عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور(اے ون نیوز)حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم بحال کیا جائے گا۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سٹیڈیم کا نام تبدیل کررہے ہیں ہم کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔

موجودہ حکومت نے کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،سٹیڈیم کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نام کیا ہوگا،پی ایس ایل سے قبل سٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔

اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کریں گے، ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں لیکن ہم پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے سٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button