اہم خبریںپاکستانتازہ ترینکھیل

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستانی نوجوانوں نے بھارت کو دھول چٹا دی

دبئی (اے ون نیوز)ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستانی بیٹرز اور بولرز نے بھارت کو چاروں شانے چت کر کے چیمپئن بن گیا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی، بھارتی ٹیم فائنل میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنائے، قومی ٹیم کے علی رضا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد صیام، حزیفہ احسان اور عبدالسبحان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کے اوپنر سمیر منہاس نے 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، سمیر منہاس نے اپنی اننگز میں 9 چھکے اور 17 چوکے لگائے۔ اس کے علاوہ احمد حسین نے 56 اور عثمان خان نے 35 رنز بنائے، جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، جبکہ کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آج بھی کپتانوں کا مصافحہ (ہینڈ شیک) نہیں ہوا۔ ٹاس سے قبل ٹرافی کے ساتھ تصویر کے موقع پر بھی دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا تھ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button