بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا بھارت میں سفیر مقرر کردیا گیا۔
یونیسیف بھارت نے بالی ووڈ سٹار کرینہ کپور کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ کرینہ کپور خان سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ وہ یونیسیف انڈیا سے 2014 سے منسلک ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرینہ کپور یونیسیف بھارت کےلیے سیلیبریٹی ایڈووکیٹ کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔