اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

آج عمران خان کا مکروہ  چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  آج کل مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، جیل سے باہر آنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی سازشیں ناکام ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں دوبارہ ترقی نہ آئی تو کوئی جج ہوگا نہ سیاستدان، 2018 میں نواز شریف  جیتے ہوئے تھے مگر انہیں ہروا کر عمران خان کو  جتوایا گیا، آج عمران خان کا مکروہ  چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے، وہ افواج  اور  شہدا کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  لندن میں بیٹھ کر عمران خان  نے فوج  اور  شہیدوں کے خلاف  زہر  اگلا تھا، 190 ملین پاؤنڈ نواز شریف نے نہیں عمران خان  نے چرائے تھے، آج مشورے ہو رہے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کی ضمانت ہوجائے، عمران خان کی سازشیں ناکام ہوں گی،

افواج پاکستان کے افسروں کے خاندانوں کو  سربازار   رسوا نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ  آج نواز شریف سرخرو  ہوگئے  اور  مخالفین کے منہ کالے ہوگئے، جو ظلم وزیادتی آپ سے2017 میں کی گئی اللہ  نے آپ کو دوبارہ  عزت عطا کی، جھوٹے کیس پاناما سے اقامہ میں سزادی گئی جس کاکوئی اخلاقی جواز نہیں تھا، مخالفین بھی کہتے ہیں نواز شریف سے زیادتی کی گئی، 2018 کاجیتاہوا الیکشن شکست میں بدلا گیا، عمران خان نے جھرلو کرایا  پھر ڈبے تبدیل کردیےگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button