اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور،قبر سے 6ماہ کے بچے کی لاش غائب

لاہور(اے ون نیوز)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں قبر کھود کر سفاک ملزم نے بچے کی لاش چرا لی ہے

اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ کے مومن پورہ قبرستان میں قبر سے 6 ماہ کے بچے کی لاش غائب ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 6 ماہ کے بچے کی 17 جون کو مومن پورہ قبرستان میں تدفین کی گئی تھی، اہلخانہ قبرستان گئے تو قبر کھود کر بچے کی لاش نکال لی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد ناصر نے قانونی کارروائی کے لیے تھانا باغبانپورہ میں درخواست دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button