راولپنڈی (اے ون نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جیل میں مرنے کے لئے تیار ہوں، جب تک زندہ ہوں لڑوں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مو¿قف سنے گی۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ امن و امان کا ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے، جب تک افغانستان سے تعلقات بہتر نہیں ہوتے ہم ٹی ٹی پی سے نہیں جیت سکتے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز،نواز شریف،خواجہ ا?صف کے بیانات کی ویڈیوز موجود ہیں، کے پی حکومت کو کہوں گا انکی ویڈیوز نکال کر ان پر خیبر پختونخوا میں ایف ا?ئی رز درج کریں۔
بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں، اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔