مری(اے ون نیوز)مری میں عظمیٰ بخاری کی موجودگی میں عمران خان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی موجودگی میں نوجوانوںنے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دئےے،عظمیٰ بخاری کچھ خواتین ایم پی ایز کے ساتھ مری میں موجود ہیں جہاں وہ ایک دکان سے خریداری کر رہی ہوتی ہیں،اسی دوران نوجوان آ کر نعرے بازی شروع کر دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دیگر خواتین ایم اپیزنعرے سن کر مسکرانا شروع کر دیتی ہیں جبکہ عظمیٰ بخاری نوجوانوں کو کہتی ہیں کی ادھر آ کر نعرے لگاﺅ،پولیس کی سیکیورٹی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔