اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے پارٹی اور آزاد ارکان کونسے ہیں؟تحریری فیصلہ آ گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ آنے سے پارٹی میں نیا جوش و ولولہ آ گیا ہے،تحریک انصاف کے پارٹی اور آزاد ارکان کونسے ہیں؟تحریری فیصلہ آ گیا

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا۔

13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی 15 دن میں مخصوص نشستوں کے لیے اپنی فہرست جمع کرائے، 80 میں سے 39 ایم این ایز پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر کر چکے ہیں، باقی اکتالیس ارکان پندرہ دن میں پارٹی وابستگی کا حلف نامہ دیں۔

سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں پی ٹی ا?ئی اور ا?زاد ارکان کا بتایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے مطابق امجد علی خان، سلیم رحمان، سہیل سلطان، بشیر خان، جنید اکبر، اسد قیصر، شہرام ترکئی، انور تاج، فضل محمد خان، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، اسامہ میلہ، شفقت اعوان، علی افضل ساہی تحریک انصاف کے ارکان قرار دیے گئے ہیں۔

خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز، عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا فراز نون، صابر قریشی، اویس حیدر جھکڑ، زرتاج گل کو بھی تحریک انصاف کا رکن قرار دیا گیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے آزاد قرار دیے گئے ارکان میں علی محمد خان، شہریارآفریدی، انیقہ مہدی، احسان اللہ ورک، بلال اعجاز ، عمیر خان نیازی ، ثنائ اللہ خان مستی خیل، عبدالطیف، صاحبزادہ صبغت اللہ، نوازخان، محمدعاطف، ساجدخان، اقبال خان، ذوالفقار علی، یوسف خان، زبیر خان شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے محمداحمدچٹھہ، حاجی امتیاز، مبین عارف، مقداد علی، جمال احسن، غلام احمد، سعداللہ، عمرفاروق، ریاض خان، محبوب سلطان، وقاص اکرم، امیر سلطان، ارشدساہی، خرم منور، میاں محمداظہر، عظیم الدین، رضا علی گیلانی، عائشہ نذیر، میاں غوث، جاویداقبال، جمشیداحمد، معظم علی، فیاض حسین اور خواجہ شیراز کو آزاد اراکان قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button