نئی دہلی (اے ون نیوز)بھارت میں 13 سالہ بھائی نے 9 سال کی کم سن بہن کو زیادتی کا نشانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں نابالغ بھائی نے رات گئے اپنے موبائل فون پر فحش فلم دیکھنے کے بعد ساتھ سوئی اپنی 9 سالہ بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کم سن بہن نے بھائی سے کہا کہ وہ صبح باپ سے شکایت کرے گی جس پر لڑکے نے اپنی بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور پھر ماں کو اٹھا کر سب کچھ بتا دیا اور بہن کی سانسیں چلتی دیکھ کر دوبارہ گلا گھونٹ دیا۔
اس دوران کمرے میں موجود 18 اور 17 سالہ بیٹیاں بھی جاگ گئیں۔ ماں نے ان دونوں بیٹیوں کو مردہ بچی کے ساتھ لٹا دیا اور بیٹے کو اپنے ساتھ سلایا۔
صبح ڈرامہ کیا کہ بچی کو زہریلے کیڑے نے کاٹا ہے جس سے وہ مرگئی۔اہل محلہ کے اصرار پر وہ بیٹی کو پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے لیکن اس نے کہا کہ سرکاری ہسپتال لے کر جائیں۔ سرکاری ڈاکٹر نے شک ہونے پر پولیس کو فون کیا۔پولیس نے خاندان کے ایک ایک فرد سے الگ الگ پوچھ گچھ کی۔ سب کے بیانات میں تضاد کو دیکھ کر ماں اور 2بڑی بیٹیوں سے سختی سے پوچھا تو دونوں نے اعتراف جرم کرلیا۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجا گیا جہاں بچی کے ساتھ جنسی زیادتی اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی۔ ملزم فرار ہے۔