فیصل آباد(اے ون نیوز)ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
فیصل آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوو¿ں نے شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں چک 34 ج ب کی رہائشی فیملی جا رہی تھی کہ د ن دیہاڑے موٹرسائیکل سوار ڈاکوو¿ں نے پہلے شوہر سے نقدی اور موبائل فون چھینا جس کے بعد ایک ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر اس کی بیوی کو کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے تھانہ ساندل بار میں دو نامعلوم ملزموں کے خلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ کر لیا۔ پولیس نے جیو فینسنگ کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر نمونے فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔