اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

بجلی کا بل 10ہزار آنے پرغریب شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی

کوٹ رادھا کشن(اے ون نیوز)بجلی کے زائد بل سے دلبراشتہ ہوکر تین بچوں کے باپ نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

اے ون ٹی وی کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے رہائشی منیر کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آگیا، 38 سالہ منیر پہلے ہی غربت کے ہاتھوں پریشان تھا، گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال تھی، بجلی کا بل آنے کے بعد بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد منیر اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر سٹیشن چلا گیا۔

کوٹ رادھا کشن کے سٹیشن پر اس وقت کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین کھڑی تھی، ٹرین چلنے لگی تو تین بچوں کے باپ منیر نے بچے کو گود سے اتار کر اپنا سر پٹڑی پر رکھ دیا جس کے نتیجے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

پڑوسیوں کے مطابق منیر انتہائی غربت میں مبتلا تھا، گھر میں فاقہ کشی تھی، اوپر سے واپڈا والوں کی طرف سے ساڑھے دس ہزار کا بجلی کا بل آگیا۔منیر کیانی سٹریٹ نئی آبادی کا رہائشی تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button