لاہور (اے ون نیوز) برطانیہ میں فیک نیوز پھیلا کر ہنگاموں کا سبب بننے والا ملزم لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفسیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے ڈیفنس سے ایک شخص فرحان آصف کو حراست میں لے لیا، فرحان آصف کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا،فیصل کامران کے مطابق فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کے لیے کام کرتا ہے، فرحان آصف پر برطانیہ میں تین بچیوں کے قاتل کی شناخت کی فیک نیوز دینے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق فرحان آصف کی جانب سے دی گئی فیک نیوز کے باعث برطانیہ میں پ±رتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے شمال مغربی علاقے ساو¿تھ پورٹ میں ایک ڈانس کلب میں ہونے والے چاقو کے حملے میں تین لڑکیاں ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئی تھیں،مذکورہ وقوعہ کے بعد سوشل میڈیا پر چینل 3 ناو¿ ( Channel3Now ) کے نام سے ایک ویب سائٹ نے فیک نیوز پھیلائی کہ ڈانس کلب پر ہونے والے حملے میں ملوث حملہ آور مسلمان پناہ گزین ہے جس کا نام علی الشکاتی ہے۔
اس خبر کے بعد انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے عناصر نے فسادات اور پرتشدد مظاہرے شروع کیے تھے۔بعد میں یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور برطانوی میڈیا نے اپنی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ Channel3Now کے نام سے ویب سائٹ لاہور سے چلائی جارہی ہے جسے فرحان آصف چلا رہا ہے۔