اسلام آباد(اے ون نیوز)ایف آئی اے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت،والد سمیت ایف آئی اے اہلکار انیق گرفتار،ملزمان نے افغانیوں کو بلیو پاسپورٹ جاری کئے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،اس سے پہلے ایف آئی اے پاسپورٹ آفس سے ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر چکا ،جن افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کئے گئے انہوں نے ترکی ٹریول کیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ترکی حکومت نے ان افغان شہریوں سے جعلی پاسپورٹ برآمد کیے تھے ،بلیو پاسپورٹ جاری کرنے سے ملک کی بدنامی ہوئی،بلیو پاسپورٹ کے غیر قانونی استعمال سے سفارتی تعلقات پر بھی اثر پڑا۔
زرائع ایف آئی اے کے مطابقملزم انیق پر دیگر ملزمان کو معلومات فراہم کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا۔