پیرمحل(اے ون نیوز) پیرمحل میں17سالہ لڑکی کی جنس تبدیل،آپریشن کے بعد لڑکا بن گئی۔
تحصیل کے گا ﺅں 696/38گ ب کے رہا ئشی محمد حنیف کی 17سالہ میٹرک پاس بیٹی اقراءکو طبی پیچیدگیوں کے باعث چیک اپ کے لئے فیصل آباد کے نجی ہسپتال لے جایا گیا تو مذ کورہ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے اقراءکو لڑکا ڈکلیئر کر دیا۔
جنس کی تبدیلی کے بعد اقراءکا نیا نام حمدان رکھ دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل نے کامیاب آپریشن کیا۔
حمدان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرے گا۔ کامیاب آپریشن کے بعد والد محمد حنیف نے خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ پہلے میرے 2بیٹے تھے اور اب 3ہو گئے ہیں۔