اسلام آباد (اے ون نیوز)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی۔
اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دے دی، بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کل صبح اڈیالہ جیل میں ان کا طبی معائنہ کریں گے
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔