اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ٹک ٹاکر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کی گرفتاری کی وجہ سامنے آ گئی

ملتان(اے ون نیوز) سوشل میڈ یا پر افوہیں پھیل رہی ہیں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کو نفرت انگیز مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ حکیم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق تفصیلات کے مطابق نجی کالج کی طالبہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف نفرت آمیز باتیں کرنا یوٹیوبر حکیم شہزاد کو مہنگا پڑا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے یوٹیوبر حکیم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔

حکیم شہزاد نے ویڈیوز کے زریعے نجی کالج کی طالبہ کے حوالے سے اپنی ویڈیوز میں گمراہ گن افواہیں پھیلائیں۔ حکیم شہزاد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے سے نفرت آمیز ویڈیوز اپلوڈ کیں۔

حکیم شہزاد نے کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی۔ایف آئی اے نے حکیم شہزاد کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی شروع ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button