اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں آنے والا قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

رات برہان انٹرچینج کے قریب ڈھوک گھر میں گزارنے کے بعد پی ٹی آئی کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوا تھا۔

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کیلئے آنے والا مرکزی قافلہ راولپنڈی اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کر رہے جبکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی قافلے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزرا، پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button