
لندن (اے ون نیوز)برطانیہ میں ریلوے ملازمین کی ہڑتال کر دی ،شہریوں کی نئے سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں.
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ سے اسکاٹ لینڈ تک ریلوے خدمات میں خلل کا سامنا کر نا پر رہا ہے،نئے سال کا جشن اپنوں کے ساتھ منانے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .
خبرایجنسی کے مطابق ریلوے ملازمین نے چھٹی کے دنوں میں کام کرنے کے لیے اضافی 300پاؤنڈ کا مطالبہ کیا،ریلوے حکام نے مسافروں کو سفر سے قبل معلومات حاصل کی ہدایت کردی.
کہا کہ 31 دسمبر یا 2 جنوری کے ٹکٹ لینے والے افراد مسائل سے بچنے کیلئے متبادل تاریخوں پر سفر کریں.