اہم خبریںتازہ تریندنیا

آسٹریلیا ، مٹی میں پائے جانیوالے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک

کوئنز لینڈ(اے ون نیوز) آسٹریلیا میں مٹی میں پائے جانے والے خطرناک بیکٹیریا سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملیئوڈوسس نامی بیماری مٹی یا کیچڑ میں پائے جانے والے بیکٹیریا سے پھیلتی ہے، عام طور پریہ بیکٹیریا شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ظاہر ہوتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کوئنز لینڈ کے کچھ حصوں میں رواں ماہ 59 انچ سے زائد بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

کوئینز لینڈ ہیلتھ ڈیٹا کے مطابق رواں سال اب تک 94 افراد اس بیکٹیریا سے متاثر ہوچکے ہیں، یہ بیماری سانس کے ذریعے یا خون میں شامل ہو کر پھیلتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button