اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کی یوکرینی صدر کے ساتھ تلخ کلامی ،امریکی صحافی کی شرمناک حرکت

واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے درمیان جہاں تلخ کلامی ہوئی وہیں امریکی صحافیوں نے بھی اپنی حد پھلانگتے ہوئے یوکرینی صدر کو شرمندہ کرنے کی بھر پور کوشش کی ۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی صحافی برین گلین نے سوال کیا، آپ نے کوئی ڈھنگ کا سوٹ (تھری پیس یا پینٹ کوٹ) کیوں نہیں پہنا، آپ امریکا کے سب سے بڑے دفتر (صدارتی آفس) میں آئے ہیں اور آپ نے ڈھنگ کا سوٹ پہننا مناسب نہ سمجھا۔

یوکرین کے صدر دلودومیر زیلسنکی جو زیادہ تر گہرے سبز رنگ کے سویٹر میں نظر آتے ہیں، نے امریکی صحافی کو جواب میں کہا میں اس وقت سوٹ پہنوں گا جب جنگ ختم ہو جائے گی، شاید جو میں نے پہنا ہوا ہے اسی طرح کا، شاید جو آپ نے پہن رکھا ہے اس طرح کا یا شاید اس سے بھی بہتر، شاید سستا، میں نہیں جانتا دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولودومیر زیلنسکی کو اسٹوپڈ (بے وقوف) صدر پکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کے ملک پر 350 ارب ڈالر خرچ کیے، آپ کے تمام کارڈز ختم ہو چکے ہیں، آپ اس پوزیشن میں نہیں کہ ہمیں بتائیں کہ امریکا کو کیا کرنا ہے، آپ امریکا کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button