پاکستانتازہ ترینسندھ

سستا آٹا تو نہ ملا موت مل گئی،8بچوں کا باپ رش میں د م گھٹنے سے ہلاک

میرپور خاص(اے ون نیوز)سستا آٹا تو نہ ملا موت مل گئی،سندھ کے علاقے میر پور خاص میں8بچوں کا باپ سستے آٹے کے حصول کے لئے لائن میں کھڑا تھا کہ اچانک دھکم پیل سے رش کی وجہ سے زمین پر گر گیا اور دم گھٹنے سے موقعہ پر ہی دم توڑ گیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے میرپور خاص کے علاقے گلستان بلدیہ میں سستا آٹا ٹرک پر فروخت کیا جارہا تھا، جس کے حصول کے لیے شہری بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

اس دوران وہاں بدنظمی ہوئی اور بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 8 بچوں کا باپ اور مزدور ’ہرسنگ پولی‘ جاں بحق ہوگیا۔متاثرہ شخص کے اہل خانہ نے لاش کے ساتھ میرپور پریس کلب پر احتجاج کیا جہاں ڈپٹی کمشنر مظاہرین سے مذاکرات کرنے بھی پہنچے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے ٹرک بھیجنے کی اطلاع نہیں دی گئی جبکہ اس سے قبل ہم پولیس اور محکمے کو کہہ چکے ہیں کہ وہ ہمیں مطلع ضرور کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہمیں اطلاع دے دی جاتی تو اقدامات کےلئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کرتے تو شاید بدنظمی نہ ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واقعے کے بعد سیکریٹری خوراک کو خط لکھ کر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button