اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خوارج جہنم واصل

پشاور(اے ون نیوز ) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 8 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی پاکستان-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج ہلاک جبکہ 4 خوارج زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو جاری رکھنے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے انکار کرے گی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پرعزم ہونے کے باعث علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button