اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

حیدرآباد(اے ون نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 6 کینال میں سے 2 کینال کی منظوری دی تھی ،عدم اعتماد کے ذریعے 2 کینال کی منظوری دینے والے کو گھر بھیجا.

حیدر آبا د میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا میر کا نہ پیر کا ووٹ صرف بے نظیر کا، سندھ کے عوام نے پھر ثابت کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں، کل عمر کوٹ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی بھی ایک پیچ پر تھے.

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کل عمر کوٹ میں 17 سیاسی یتیم جماعتوں کو شکست ہوئی ، عمر کوٹ میں کل پیپلزپارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی .

عمر کورٹ کے قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت مبارک ہو، سندھ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیرت تو اس بات پر ہے کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور ن لیگ ایک پیج پر تھے، مگر عوام نے انہیں تاریخی شکست دی اور وہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، یہ سب ایک ہی نکتے ہر ڈٹے تھے کہ پی پی کو ہرانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی کے ووٹرز نے اسلام آباد کو شکست دی ہے، اور یہ پیغام بھیجا ہے کہ اس صوبے کے عوام شہید بے نظیر بھٹو اور صدر آصف زرداری کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ آپ نے پیپلزپارٹی کو فتح سے ہمکنار کر کے ثابت کردیا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کینال کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے اس ملک کے عوام کی جنگ ہمیشہ لڑی ہے، ہم پاکستان کھپے کہنے والوں میں سے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button