
گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ریلی پر فائرنگ اور حملےکےکیس کے ملزم نوید کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں 3 نومبر 2022 کو وزیرآباد میں ریلی کے دوران بانی پی ٹی آئی پر حملےکےکیس کی سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم نوید احمد کو 2 بار عمر قید کی سزا سنائی۔
عدالت نے مقدمےکے دیگر ملزمان طیب بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔