اہم خبریںتازہ تریندنیا

فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب

برلن(اے ون نیوز)فریڈرک مرٹس دوسری پارلیمانی ووٹنگ کے بعد جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے ہیں۔

69 سالہ فریڈرک مرٹس پہلی ووٹنگ میں 6 ووٹوں سے ہار گئے تھے، تاہم دوسری مرتبہ وہ 9 ووٹوں سے جیت گئے۔ 630 رکنی جرمن پارلیمان خفیہ ووٹنگ سے چانسلر منتخب کرتی ہے۔

اُن کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کا سوشل ڈیموکریٹس سے سیاسی اتحاد ہے، اِس لیے یہ واضح نہیں کہ پہلی بار کس پارٹی کے ارکان نے اُن کے خلاف ووٹ ڈالا۔دوسری عالمی جنگ کے بعد سے ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی چانسلر پہلی ووٹنگ میں منتخب نہیں ہو سکا۔

فریڈرک مرٹس نے باضابطہ طور پر چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ اس فتح کے ساتھ، وہ انجیلا مرکل کے بعد سی ڈی یو کے پہلے نمایاں رہنما کے طور پر ابھرے ہیں جنہوں نے یہ عہدہ حاصل کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button