اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی

مظفر آباد (اے ون نیوز) پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس سمیت متعدد چیک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوابی وار پر بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا۔

بھارتی فوج نے چورا کمپلیکس پوسٹ ،چکوٹھی سیکٹر اور وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ میں سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست کو تسلیم کر لیا۔

اس کے علاوہ بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا واضح مطلب شکست تسلیم کرنا ہے، پاک فوج بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا موثر جواب دے رہی ہے، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائیوں نے دشمن کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button