اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکہ میں غیر قانونی مقیم بھارتی شہریوں کی شامت آ گئی

واشنگٹن(اے ون نیوز) امریکہ سے غیر قانونی بھارتی شہریوں کا انخلاءجاری ،ویزا مدت سے زیادہ قیام پر ملک بدری اور مستقل سفری پابندی کا سامنا،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارتی شہریوں پر زمین تنگ، ملک سے نکالنے کی دھمکی دے دی .

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی سرزمین پر قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،اگر کوئی امریکہ میں اپنے ویزا کی مقررہ مدت سے زیادہ قیام کرتا ہے، تو اس کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے، مستقبل میں امریکہ کا سفر کرنے پر مستقل پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکہ میں 7.25 لاکھ بھارتی غیر قانونی طور پر مقیم، تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے،2023 میں 51,000 بھارتیوں نے امریکہ میں پناہ کی درخواست دی، گزشتہ 5 سال میں 470 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مودی کے زیر حکومت بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھونے لگی، اپریل 2025 میں شرح 5.1 فیصد تک جا پہنچی،شہری علاقوں میں بے روزگاری 6.5 فیصد، نوجوان سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں،معاشی بدحالی اور بے روزگاری کے باعث بھارتی شہریوں کی امریکہ ہجرت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button