اہم خبریںتازہ تریندنیا

سابق امریکی صدرجوبائیڈن میں جان لیوا بیماری کی تشخیص

واشنگٹن(اے ون نیوز) سابق امریکی صدرجوبائیڈن میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر آخری سٹیج پرہے، کینسر سیل ہڈیوں میں پھیل چکے ہیں، کینسر کے پھیلاؤ سے جوبائیڈن کی صحت مزید بگڑنے کا خدشہ ہے، امریکی بائیڈن آفس کا کہنا ہے کہ علاج کے آپشنز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، میلانیا اور میں مشکل کی اس گھڑی میں جوبائیڈن فیملی کیساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20جنوری 2025ء کو ختم ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button