اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی کن ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں؟ فہرست سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے ون نیوز )اگر آپ بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کی تلاش ایک چیلنج ہے تاہم آپ کو یہاں ایسے ممالک کی فہرست دیں گے جہاں آپ بغیر ویزا کے قدم رکھ سکتے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جن میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔

سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ممالک تقریباً 198 قومیتوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔عالمی رہائش اور شہریت کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق، افریقہ کے 8 ممالک، اوشیانا کے علاقے سے 3 اور ایشیا سے ایک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو ویزا فری رسائی دیتے ہیں۔

پاکستانیوں کو 32 سے زائد ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے۔

بارباڈوس، برونڈی، کمبوڈیا، کیپ وردے جزائر، کومورو جزائر، جزائر کوک، جبوتی، ڈومینیکا، گنی بساؤ، ہیٹی، کینیا، مڈغاسکر، مالدیپ، مائیکرونیشیا، مونٹسیرات، موزمبیق، نیپال، نیو، پلاؤ جزائر، قطر، روانڈا، لیونڈا، سیمو، سیمیول، سیشلز، سینا، صومالیہ، سری لنکا، سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز، تیمور-لیسٹے، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، تووالو اور وانواتو۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی درجہ بندی کی رپورٹ انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) کے ڈیٹا پر مبنی ہے، جو 2025 تک سفری آزادی کی عالمی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button