اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز کی بوچھاڑ کر دی

تہران(اے ون نیوز)ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر حملہ کرتے ہوئے میزائل و ڈرونز داغ دیے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق تل ابیب اور حیفہ پر میزائل و ڈرونز سے حملہ کیاگیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے فوج کے ساتھ مل کر اسرائیل پر مشترکہ میزائل اور ڈرون حملہ کیا ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے کہا تھا کہ آج کی رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جار ی رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کیے گئے ہیں جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں۔

تازہ حملوں سے اسرائیل میں نقصان کی فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔اس سے پہلے ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف تھرٹی فائیو مار گرانے کا بھی دعوی کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button