اہم خبریںتازہ تریندنیا

نیتن یاہو ہٹلر پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، رجب طیب اردوان

استنبول(اے ون نیوز)ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے،مسلم ممالک متحد ہو کراسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کریں،نیتن یاہو ہٹلر پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے.

مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور یہ وقت ہے کہ اپنے اختلافات کو ختم کرکے ایک ہوجائیں،استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائے خارجہ کے اجلاس سے ترک صدر طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

مغربی طاقتیں اسرائیل کی حمایت کر رہی ہیں۔اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے۔۔ نیتن یاہو ایران اور امریکہ کے مذاکرات کو سبوتاژکرنا چاہتاہے۔

اسرائیل اس جنگ کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتاہے۔ اس مسئلے کا حل سفارت کاری اور مذاکرات میں ہے۔ ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف عالمی قوانین کے تحت سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

اسرائیل خطے کے امن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ترکیہ ایران کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔ اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔ ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ امت مسلمہ کیلئے اہم موقع ہے۔تمام مسلم ممالک کا مقصد قبلہ اول کاتحفظ ہے۔ترکیہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہمیشہ سے کھڑا ہے۔اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کے بعد ایران پرحملہ کردیا ہے،، نیتن یاہوہٹلر پورے خطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرکامزید یہ بھی کہنا تھا کہ ایران اسرائیل تنازع خطرناک موڑ پر ہے۔ تنازع جلد ختم نہ ہواتونتائج دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔

اسرائیل اورایران کاتنازع تیزی سے ناقابل واپسی مقام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جنون جلد ختم ہونا چاہیے ورنہ نتائج کئی دہائیوں تک محسوس ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال نہ صرف خطے بلکہ یورپ اورایشیا کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

قبل ازیں اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے دوران ترکیہ کو تنظیم کی تین سالہ چیئرمین شپ سونپ دی گئی۔ نئے چیئرمین ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے افتتاحی خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے میں امن کے لیے امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔

حقان فدان نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس وقت ایران پر حملہ آور ہے، جبکہ غزہ سے یمن اور لبنان تک جنگ کا سامنا ہے۔ ہمیں اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button