اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو عمرہ کےلئے جانے پر روک دیا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو عمرہ کےلئے جانے پر روک دیا گیا.

اے ون ٹی وی کے مطابق نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خولہ چوہدری اور انکے شوہر عارف رند کو عمرہ ادائیگی کے لیے جاتے ہوئے روکنے کے بعد خولہ چوہدری کو ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button