اہم خبریںتازہ ترین

جہالت کے دور کی یاد تازہ،میانوالی میں بیٹی کی پیدائش پر ناخوش والدین نے بچی کو قتل کردیا

میانوالی(اے ون نیوز)جہالت کے دور کی یاد تازہ ہو گئی.

میانوالی کے علاقے ہرنولی میں والدین نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بچی 2 ماہ پہلے پیدا ہوئی تھی، والدین کو دوسری بیٹی کا پیدا ہونا پسند نہیں تھا۔

پولیس کے مطابق سگے والدین نے 2 ماہ کی بچی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبوکر مار ڈالا، دونوں کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بچی کی والدہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ والد نے خود پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ بیٹے کی پیدائش کے خواہش مند تھے مگر بیٹی پیدا ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button