اہم خبریںتازہ ترین

آج سے پاکستان بھر میں باران رحمت کا آغاز،پہاڑوں پر برف باری

لاہور،اسلام آباد،پشاور(اے ون نیوز)آج سے ملک میں بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا،بارشوں کا سلسلہ دو ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے.

الرٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 4 سے 5 دسمبر: مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت بالائی اضلاع میں بارش و برفباری متوقع ہے۔

پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، بنوں، ڈی آئی خان سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خدشہ ہے۔

بارش سے کمزور گھروں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان کا خطرہ ہوسکتا ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور عوام و سیاحوں کو بروقت آگاہی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button