اہم خبریںتازہ تریندنیا

خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

ڈھاکہ(اے ون نیوز)سابق بنگلادیشی وزیرِاعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے، بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین اور اہم سیاسی رہنما طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

طارق رحمان کی واپسی پر ہزاروں لوگ ڈھاکا کی سڑکوں پر ان کے استقبال کیلئے جمع ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق طارق رحمان کی واپسی کو فروری 2026 میں متوقع عام انتخابات سے قبل ملکی سیاست کا ایک بڑا واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ طارق رحمان 2008 میں 18 ماہ قید کے بعد علاج اور دیگر وجوہات کی بنا پر برطانیہ چلے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button